مہر خبررساں ایجنسی نے مغربی ذرائع کے حوالے سے امریکی فوج نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان کے صوبہ غزنی میں گر کر تباہ ہونے والا طیارہ امریکی فوج کا تھا۔اس طیارے میں کئی درجن امریکی فوج کے اعلی افسر مارے گئے ہیں مرنے والے فوجی افسروں ميں شہید قاسم سلیمانی کے قتل کا ماسٹر مائنڈ امریکی فوجی افسرمائیک انڈوریا بھی شامل ہے۔ افغانستان میں امریکی فورسز کے ترجمان کرنل سونی لیگٹ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ طیارہ گرنے کی وجہ جاننے کے لیے تفتیش کی جا رہی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز افغان صوبے غزنی میں طالبان کے زیرِ کنٹرول علاقے میں مذکورہ امریکی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا تھا۔
امریکی فوج نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان کے صوبہ غزنی میں گر کر تباہ ہونے والا طیارہ امریکی فوج کا تھا۔اس طیارے میں کئی درجن امریکی فوج کے اعلی افسر مارے گئے ہیں۔
News ID 1897391
آپ کا تبصرہ